ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ملک میں کورونا سے ایک ہفتے میں 5200 افراد ہلاک

ملک میں کورونا سے ایک ہفتے میں 5200 افراد ہلاک

Tue, 01 Feb 2022 00:10:36    S.O. News Service

نئی دہلی،یکم فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) ملک میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد اب ایک بار پھر نئے کیسز میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے لیکن گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ان میں متاثرہ مریضوں کی اموات میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ اتوار کو ملک بھر میں کورونا کے 2,34,281 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جبکہ 893 متاثرین کووڈ کی وجہ سے اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ملک کی وزارت صحت نے کہا کہ ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے اور اب ان کی تعداد کم ہو کر 18,84,937 ہو گئی ہے جو کہ متاثرہ افراد کی کل تعداد کا 4.59 فیصد ہے۔ ملک میں کووڈ سے صحت یاب ہونے کی شرح 93.89 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2,09,918 لوگوں میں کووڈ انفیکشن ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ جبکہ 959 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ملک بھر سے ان اعداد و شمار میں مریضوں کی اموات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے میں کووِڈ کی وجہ سے 5 ہزار سے زیادہ لوگ اپنی جان گنوا چکے ہیں۔

کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ کی وجہ سے سب سے زیادہ 374 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔اگر ہم وزارت صحت کے گزشتہ ایک ہفتے کے اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو ایسا لگتا ہے کہ ملک میں کووڈ انفیکشن کے معاملات میں کمی آئی ہے، لیکن اس وقت اموات کی تعداد کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ 31 جنوری کو ملک میں 959 اموات ہوئیں، جبکہ 25 جنوری کو ملک میں ریکارڈ 614 اموات کی تصدیق ہوئی۔


Share: